پاکستان ائرفورس کی ای بک اور نوٹ بک کمپیوٹرز
Tue, 02/21/2012 - 15:04 — waseem
پاکستان ائرفورس نے ای بک اور نوٹ بک کمپیوٹرز بھی بنانا شروع کر دیئے۔ عالمی معیار کا پیک پیڈ ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ایک تہائی سے بھی کم قیمت میں فروخت کے لئے پیش کر دیا۔ کامرہ کے ایروناٹیکل کمپلیکس میں لڑاکا طیارے اور دفاعی نظام بنانے والے انجینئر فراغت میں کمپیوٹر بناتے ہیں۔ ابتدائی طور پر پیک پیڈ، ای بک اور نوٹ بک پی سی فروخت کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ عالمی معیار کی یہ مصنوعات دیگر کمپنیوں کی نسبت انتہائی سستی ہیں تاہم ابھی ان کی تشہیر نہیں کی جا رہی۔ اینڈرائیڈ ٹو پوائنٹ تھری سسٹم سے آراستہ یہ کمپیوٹرز راولپنڈی اور اسلام آباد میں فروخت ہو رہے ہیں۔


Post new comment