پاکستانی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، امریکا
Wed, 02/22/2012 - 11:50 — fazal.masood
واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سرحدوں کا احترام کرتے ہیں۔ بلوچستان کے مسئلے پر پاکستان سے سفارتکاری جاری ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بلوچستان کی قرارداد کے حوالے سے پاکستانی تحفظات امریکی انتظامیہ تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس میں بہت سی قراردادیں پیش ہوتی ہیں لیکن انہیں حکومت کی حمایت حاصل نہیں ہوتی۔ کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرار داد اوبامہ حکومت کی ترجمانی نہیں کرتی نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ملکر بلوچستان کا سیاسی حل تلاش کریں اور مذاکرات کے ذریعے بلوچستان کے مسئلے کاحل نکالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیری رحمان نے محکمہ خارجہ سے رابط قائم کیا ہے پوزیشن دوبارہ کلئیر کرتے ہیں کہ امریکا پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لندن میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی اور ان کی امریکی ہم منصب ہیلیری کلٹن کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔


Post new comment