پابندی کے خاتمے پر عامر کو خوش آمدید کہیں گے




لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی پابندی کے خاتمے پر فاسٹ بولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں خوش آمدید کہا جائے گا لیکن کرکٹ میں واپسی کیلئے انہیں قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ انیس سالہ محمد عامر برطانوی عدالت کی سزا کی نصف مدت پوری ہونے پر بدھ کو رہا ہوئے ہیں۔ ان پر آئی سی سی کی عائد کردہ پابندی ستمبر دو ہزار پندرہ تک برقرار رہے گی۔  ذکا اشرف نے کہا کہ محمد عامر ابھی نوجوان ہے، اس سے غلطی ہوئی ہے۔ ہم کھیلوں کی ثالثی عدالت میں عامر کی اپیل پر کارروائی کے منتظر ہیں جب بھی اس کی پابندی ختم ہوئی اسے قومی ٹیم میں خوش آمدید کہا جائے گا تاہم ٹیم میں واپسی کا حتمی فیصلہ سلیکٹرز اس کی فارم اور فٹنس دیکھ کر کریں گے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.