وک ٹوز کو دھمکیوں کی تحقیقات شروع




اوٹاوا۔ حکومت کے انٹرنیٹ کے نگرانی کے بل پر لوگوں کے شدید احتجاج کے بعد آر سی ایم پی نے پبلک سیفٹی کے وزیر وک ٹوز کو درپیش خطرات کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ ٹوز کے ترجمان مائیک پیٹن کا کہنا ہے کہ وزیر کو شدید خطرات لاحق ہیں جن کی تحقیقات کیلئے آر سی ایم کو کہا گیا ہے۔ وک ٹوز کو براہ راست دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں جن کے بارے میں متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اپنے ایک خط میں وک ٹوز نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے انٹرنیٹ نگرانی کے بل کے بعد سے انہیں متعدد دھمکیوں کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سے مذکورہ بل کے خلاف عوامی احتجاج میں وقت کے اضافہ ہو رہا ہے۔ بل سی تھرٹی سے پولیس کو اختیارات میں اضافہ ہوگا اور وہ لوگوں کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کون کہتا ہے کہ بل سے ریاست میں انٹرنیٹ کی نگرانی کا نظام قائم ہوگا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.