ووٹ کا غیر جانب دارانہ استعمال کرنا چاہیے، خاور چوہدری
Wed, 04/27/2011 - 20:35 — adminپاکستان تحریک انصاف ہملٹن چیپٹر کے کوآرڈینیٹر خاور چوہدری نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سب سے اہم چیز جو دیکھنے میں آئی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں پر الیکشن ہوں یا عام حالات ہوں سب کے ساتھ بلا امتیاز سلوک کیا جاتا ہے مذہب کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے یہاں پر ہمیں آئینی قانونی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں ہمیں ووٹ کا غیر جانب دارانہ استعمال کرنا چاہیے ایسے لوگوں کو ووٹ دئیے جائیں جو پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء کے لوگوں کیلئے مستقبل کا بہتر پلان رکھتے ہوں تا کہ جنوبی ایشیاء کے لوگ اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم ہوں۔

