ووٹ دیتے وقت اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں، ذوالفقار چوہدری
Wed, 04/27/2011 - 20:06 — adminپاکستان تحریک انصاف کینیڈا کے رہنما ذوالفقار چوہدری نے کہا ہے کہ یہاں کینیڈا میں لاکھوں پاکستانی اور جنوبی ایشیاء سے وابستہ لوگ مقیم ہیں ہمیں ایسی حکومت کو ووٹ دے کر پرموٹ کرنا چاہیے جو امیگریشن کے قوانین میں نرمی کرے چونکہ جنوبی ایشیاء ایک غریب ملک ہے اور امیگریشن کے قوانین جب نرم ہوں گے تو بڑی تعداد میں لوگ یہاں آکر نہ صرف سیٹل ہوں گے بلکہ اقتصادی اور معاشی لحاظ سے بھی مستحکم ہوں گے ووٹ دیتے وقت اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کینیڈا میں رہتے ہوئے بھی استحکام پاکستان کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

