وزیر اعظم کو سفوف بھیجنے کی تحقیقات




 اسلام آباد:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو جام شورو سے پارسل کے ذریعے زہریلا سفوف(پاؤڈر)بھیجنے والے واقعہ کی تحقیقات کے لئے وفاقی پولیس کے چار ممبران پر مشتمل ٹیم  بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آج ایس ایس پی اسلام آباد سے منظوری لیکر پولیس تحقیقاتی ٹیم  جام شورو  روانہ کر دی جائیگی،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو سندھ  کے علاقہ جام شورو سے پارسل کے ذریعے زہریلا سفوف بھیجنے والے واقعہ کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے وفاقی پولیس نے اپنی تحقیقاتی ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلی حکام کی طرف سے واقعہ کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے وفاقی پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے تحقیقات کا آغاز اس پوسٹ آفس سے کیا جائے گا جس سے ملزمان نے پارسل بھجوایا ہے تحقیقاتی ٹیم میں ماہر تفتیشی پولیس افسران کوشامل کیا جائے گا اور یہ ٹیم ایس ایس پی اسلام آباد سے اجازت کے بعد آج جام شورو کے لئے روانہ کی جائے گی۔ واضح رہے ۔اکتوبر 2011 ء میں سندھ کے علاقہ جام شورو سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو وزیر اعظم کے لئے ایک پارسل بھجوایا تھا جس کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے عملے نے مشکوک جان کر چیک کروانے کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے حوالے کیا جہاں چیک کرنے پر اس پارسل سے ایک سفوف برآمد ہوا تھا جس کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے چیک کروانے کے لئے لیبارٹری بھیجا ۔لیبارٹری رپورٹ بدھ 01 جنوری کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو موصول ہوئی جس کے مطابق یہ پاؤڈر زہریلا ثابت ہوا ہے اور اس کا نام انتھریکس بتایا گیا ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.