واشنگٹن: برفانی تودے گرنے سے 4 افراد ہلاک
Mon, 02/20/2012 - 13:09 — waseem
واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن کے شمالی علاقے میں برفانی تودے گرنے سے چار افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ واشنگٹن کے شمالی علاقے میں موجود پہاڑی پر (کچھ افراد) سکیٹنگ کر رہے تھے کہ برفانی تودے گر گئے جس کے بعد وہاں موجود متعدد افراد برفانی تودوں تلے دب گئے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں کر کے چار افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ متعدد لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد علاقے میں موجود پانچ ہزار فٹ سے بلند تمام پہاڑیوں پر سکیٹنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


Post new comment