واجب الادا رقم ادا کرنے کے لئے مسجد ابراہیم میں تقریب کا انعقاد




مسجد ابراہیم کے ذمہ واجب الادا رقم ادا کرنے کے لئے ڈونیشن اکٹھی کرنے کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کثیر تعداد میں مسلمانوں کی شرکت یاد رہے کہ مسجد ابراہیم کے ذمہ واجب الادا رقم میں سے 93000ہزار ڈالر مئی 2010ء میںادا کئے جاچکے ہیں جبکہ مئی 2011ء میں 500,00ڈالر اداکرنے ضروری تھے مسجد ابراہیم میں اس وقت درس قرآن وحدیث دیاجارہا ہے جس کے مقرر مفتی اعظم بختیار جیسے جید اور نامور عالم دین ہیں اور خواتین میں بہت ذوق و شوق سے اس درس میں شامل ہوتی ہیں جبکہ عالم کلاس بھی کرائی جارہی ہے حفظ کلاس میں بھی بہت سارے طالبعلم علم کی فضیلت سے مستفید ہورہے ہیں سائنس میتھ اورر انگلش کے ساتھ اس کلاس کو بہت اہمیت حاصل ہے مسلمانوں کے لئے اس قدر بڑی خدمت سرانجام دینے کی وجہ سے مسجد ابراہیم بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی ہے اس لئے  جب تقریب کا انعقاد کیا گیا تو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اینڈریو کانیا کے نمائندے امجد اقبال نے ان عظیم خدمات سرانجام دینے پراینڈریو کانیا کی طرف سے  انتظامیہ کو تعریفی سند سے بھی نوازا شرکاء نے مسجد ابراہیم کیلئے ہر قسم کی خدمات سرانجام دینے کا عزم کیا مسجد ابراہیم کی ویب سائٹ www.masjidibrahim.caپر وزٹ کیا جاسکتا ہے ۔



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.