نظام شمسی سے باہر سیارے میں پانی کی موجودگی
Wed, 02/22/2012 - 06:46 — shahzad
واشنگٹن: امریکی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ نظام شمسی سے باہر دو ہزار نو میں دریافت کیے گئے ایک سیارے میں بڑی مقدار میں گرم پانی کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ نظام شمسی سے باہر یہ سیارہ جسے جے جی 1214 بی کا نام دیا گیا ہے جسامت میں زمین سے بڑا ہونے کے سبب سپر ارتھ قرار دیا جاتا ہے۔ دو ہزار دس میں ایک مشاہدے میں اس سیارے میں پانی کی موجودگی کے شواہد ملے تھے۔ ہبل کی فلکی دوربین سے کیے گئے نئے مشاہدات سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس سیارے کے حجم کا بڑا حصہ گرم پانی پر مشتمل ہے۔ سیارے کا درجہ حرارت دو سو بتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے، ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر فلکیات کے مطابق یہ ایک منفرد سیارہ ہے جس کی اب تک دریافت ہوئے سیاروں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔


Post new comment