ناقص ادویات سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری




لاہور: پنجاب میں ناقص ادویات کے استعمال کے بعد سے شروع ہونے والے انسانی المیہ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پی آئی سی ڈرگ اسکینڈل کے نتیجے میں آج مزید تین افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چالیس ہوگئی ہے۔ جعلی ادویات کے جال نے دو افراد کو سروسز اسپتال سے موت کے جال میں لیا جبکہ ایک مریض نے میو اسپتال میں دم توڑا۔ اسپتال آئسو ٹیب ادویات کی متبادل مختلف اسپتالوں میں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ انٹی ڈوٹ فولینک ایسڈ کے انجکشن بھی لگائے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد مریضوں کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور کافی تعداد میں مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.