نائن الیون حملے، گرفتار پاکستانی کو سزا موت نہیں ہوسکتی
Sat, 02/18/2012 - 12:51 — waseem
نیویارک: نائن الیون حملوں کے الزام میں گرفتارایک پاکستانی شہری کے وکیل کا کہنا ہے کہ علی عبدالعزیز علی کا سازش میں مختصر کردار تھا، اس لئے امریکی قوانین کے مطابق اْسے سزائے موت نہیں دی جاسکتی۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق نائن الیوان حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے بھتیجے علی عبدالعزیز علی کے وکیل کوینل جیمز کا کہنا ہے کہ نائن الیون حملے کی منصوبے میں مختصر کردار ہونے پر ان کے موکل کو سزائے موت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ امریکا میں سزائے موت کے لئے انتہائی سخت قوانین ہیں۔ عبدالعزیز پر الزام ہے کہ اس نے نائن الیون حملوں کی منصوبہ سازی میں مدد فراہم کی تھی۔ امر البلوچی کے نام سے جانے جانے والے عبد العزیز کو اپریل دو ہزار تین کو کراچی سے گرفتار کر کے امریکی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ عبدالعزیز کے ملٹری ٹرائل کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔


Post new comment