نئی حکومت سے کشمیریوں کو بہت توقعات ہیں، مشتاق انجم
Wed, 04/27/2011 - 18:32 — adminکشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مشتاق انجم نے کہا ہے کہ نئی حکومت سے کشمیریوں کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ کینیڈا مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیوں کہ دونوں اطراف کے کشمیری گذشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں ہماری خواہش ہے کہ یہاں پر جو بھی حکومت الیکشن جیت کر اپنی حکومت بنائے وہ مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے میں رکھے تا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن اور شفاف حل تلاش کیا جا سکے۔

