نئی حکومت سے کشمیریوں کو بہت توقعات ہیں، مشتاق انجم




کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مشتاق انجم نے کہا ہے کہ نئی حکومت سے کشمیریوں کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ کینیڈا مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیوں کہ دونوں اطراف کے کشمیری گذشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں ہماری خواہش ہے کہ یہاں پر جو بھی حکومت الیکشن جیت کر اپنی حکومت بنائے وہ مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے میں رکھے تا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن اور شفاف حل تلاش کیا جا سکے۔



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.