میری ٹیلر کیلئے اسکرین ایکٹرز گلڈ لائف اچیومنٹ ایوارڈ




امریکی ٹیلی وژن کی انتہائی مقبول اداکارہ میری ٹیلر مور کو اسکرین ایکٹرز گلڈ کا لائف اچیومنٹ ایوارڈ دے دیا گیا۔ لاس اینجلس میں منعقدہ شاندار تقریب میں میری ٹیلر نے ایوارڈ وصول کیا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی اٹھارھویں شخصیت ہیں۔ اپنی فنی زندگی میں انھوں نے انتیس اہم ترین ایوارڈز حاصل کیے۔ پچھہتر سالہ میری ٹیلر مور نے اپنے کیرئیر کا آغاز اشتہارات سے کیا تھا، کامیاب ترین ماڈل کا اعزاز حاصل ہونے کے بعد انھوں نے امریکی ٹیلی وژن پر میری ٹیلر مور شو پیش کیا اور یہی پروگرام ان کی پہچان بن گیا۔ میری نے ٹیلی وژن کے علاوہ تھیٹر اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ دو کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔ میری نے دو دہائیوں تک امریکا کے سیاسی میدان میں بھی عملی کردار ادا کیا ۔ تقریب میں اداکار ڈِک وین ڈائیک کے علاوہ ہالی ووڈ اور امریکی ٹی وی اسٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میری ٹیلر نے اس موقع اپنی فلمی اور ذاتی زندگی کے بارے میں انتہائی شگفتہ انداز میں گفتگو کی۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.