مونٹریال، پولیس کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو مارا گیا
Mon, 02/20/2012 - 08:27 — shahzad
مونٹریال۔ تحقیقاتی اداروں نے گیس سٹیشن پر ایک مبینہ ملزم کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دیں۔ سورتے دے کیوبیک کی ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سینٹ استوچے میں ایک گیس سٹیشن پر مسلح افراد لوٹ مار کر رہے ہیں جس وقت پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں پولیس سے آمنا سامنا ہونے پر مبینہ ملزم کو گولی لگی جسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ترجمان کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پولیس کو کیوں فائرنگ کرنا پڑی۔ واقعے کے بعد تحقیقات کار تاحال گیس سٹیشن پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف افراد کے انٹرویوز بھی کر رہے ہیں۔


Post new comment