ملک سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جارہا ہے




پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ اس روز جلسے جلوس اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیروں سے یکجہتی کا اظہارر کیا جاتا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد آزادی کی جدوجہد میں جہاں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے وہیں دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ان مظالم کی طرف دلانا ہے جو بھارت آزادی کی جدوجہد دبانے کیلئے کشمیریوں پر  ڈھا رہا ہے۔ اس دن آزاد کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ملانے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کشمیری اور پاکستانی عوام انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پہلی بار سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی اپیل پر پانچ فروری انیس سو نوے کو اس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.