ملا عمر نے اوبامہ کو کوئی خط نہیں لکھا، طالبان ترجمان




اسلام آباد: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے صدر اوبامہ کو ملا عمر کی جانب سے خط لکھنے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایک اور ذرائع سے طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کے خصوصی معاون نے چھ شرائط مانے جانے کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کئے تھے جو اب معطل ہوچکے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق طالبان ذرائع نے بتایا ہے کہ جو سولہ شرائط عائد کی گئی تھی ان کے تحت مذاکرات  افغانستان کے کسی پڑوسی ملک میں نہیں کئے جائینگے اور نہ ہی مذاکرات نیٹو کے کسی اتحادی ملک میں ہونگے کسی ایسے ملک میں مذاکرات کئے جائیں گے جو گزشتہ دس سال میں طالبان کے ساتھ کسی زیادتی کا مرتکب نہ ہوا ہو مذاکرات سے پہلے مذاکرات کے دوران یا مذاکرات کے بعد جنگ بندی کی کوئی شرط قبول نہیں کی جائے گی طالبان شریعت سے ہٹ کر کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ہونگے طالبان جب اور جس وقت چاہے گے مذاکرات سے الگ ہوجائے گے طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں مذاکرات کے لیے آمادگی کا سبب یہ تھا کہ قطر نے گزشتہ دس سال کے دوران طالبان کیخلاف کسی کارروائی میں براہ راست یا بلاواسطہ حصہ نہیں لیا طالبان ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات پر آمادگی سے قبل طالبان قیادت نے پاکستان سے مذاکرات کئے اور پاکستان کو یہ سمجھانے میں کامیاب رہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے امریکہ سے مذاکرات کیوں نہیں کرنا چاہتے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.