مفتی اعظم الشیخ عبد العزیز آج حج کا خطبہ دیں گے




لاہور :سعودی عرب کے 71سالہ مفتی اعظم الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ گزشتہ 31 سال سے میدان عرفات میں و اقع مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دے رہے ہیں' انہوں نے پہلی مرتبہ 1981ء ( 1402ہجری) میں حج کا خطبہ دیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہےـ وہ 1940ء میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پیدا ہو ئے ـ انہوں نے12سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا اور 22 سال کی عمرمیں امام الدعوہ انسٹیٹیوٹ سے شرعیہ میں گریجوایشن کی ـ انہیں1995ء میںسعودی عرب کا نائب مفتی اعظم جبکہ 1999میں مفتی اعظم مقرر کیا گیا ـ وہ پیدائشی طور پر ہی کم نظری کا شکار تھے اور 1960ء میں بینائی سے مکمل طور پر محروم ہوگئے ـ مفتی اعظم کی دلچسپی اور ترجیحات میں اسلامی دنیا کے بحران ' مسائل کی آگاہی اور زندگی کے تمام شعبوں میں سے متعلقہ ایسے امور کی نشاندہی کرنا ہے جن کی اصلاح کی ضرورت ہے ـ مفتی اعظم اپنے خطبے میں مسئلہ فلسطین پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ـ اس کا اثر خطبہ کے دوران ان کے لہجے اور چہرے پر واضح طور پر نظر آتا ہے ـ اس کے علاوہ شیخ اپنے خطبے میں مسلمانوں کی یک جہتی ' باہمی اختلافات کے خاتمے اور میڈیا کے مثبت کردار کے ساتھ ساتھ خواتین کی آزادی کے نعرے کی حقیقت بھی بیان کرتے ہیںـ

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.