مصر: فیفا نے فٹبال میچ کے فساد پر رپورٹ طلب کر لی




فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے مصری فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سامر ظاہر کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پورٹ سیعد میں فٹبال میچ کے دوران ہونے والے ہنگامے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ رپورٹ تیار کریں۔ تا کہ ان وجوہات کا پتہ چل سکے جو اس پر تشدد ہنگامے کا باعث بنیں جس میں ستر سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ بلاٹر کا کہنا تھا کہ یہ فٹبال کھیل کیلیے ایک سیاہ ترین  دن ہے اور ہمیں ایسے واقعات روکنے کیلیے سخت اقدامات کرنے ہونگے۔ ادھر پورٹ سیعد کے گورنر نے استعفی دے دیا ہے جبکہ فٹبال کے مقامی عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.