محمد عامر سے پاکستان آمد پر تفتیش کا فیصلہ




اسلام آباد:  سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر سے پاکستان آمد پر تفتیش کا فیصلہ کر لیا گیا محمد عامر کی پاکستان آمد پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ان کو اپنی تحویل میں لے گی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قانون کے مطابق محمد عامر کریمنل کیس میں جیل کاٹ کر وطن واپس آ رہے ہیں اور ان کے روبرو سپاٹ فکسنگ کے الزامات ہیں پراسکیوشن رپورٹ سے  ثابت ہوتا ہے کہ محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کے میچ فکسنگ کے معاملے میں ملوث ہونے سے ملک کی بدنامی ہوئی لہذا محمد عامر کو وطن واپسی پر آسانی سے نہیں چھوڑا جائے گا جبکہ محمد عامر کے اثاثہ جات کے حوالے سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر اشتہاری کمپنیوں سے بھی تفصیلات مانگی جائینگی پی سی بی اور دیگر اشتہاری کمپنیوں سے ملنے والے اثاثہ جات کا ان کی آمدنی سے موازنہ کیا جائے گا محمد عامر جونہی وطن واپس آئیں گے ان کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اپنی تحویل میں لے کر دوران تفتیش کرائون پراسکیوشن رپورٹ سے متعلق سوالات کرینگے وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ساتھ ساتھ سلیمان بٹ اور محمد آصف سے بھی پوچھ گوچھ کی جائے گی کیونکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے تحقیقات کا ہونا ضروری ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.