متاثرہ آبدوز جلد آپریشن کیلئے تیار ہوگی، جنرل والٹ
Tue, 02/21/2012 - 07:56 — shahzad
وکٹوریا۔ کینیڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل والٹ نٹنزک کا کہنا ہے کہ حادثے میں متاثر ہونے والی آبدوز کو مستقل طور پر گرائونڈ نہیں کیا گیا۔ آبدوز دوبارہ مرمت کے بعد دو ہزار سولہ میں مشن پر روانہ کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آبدوز کی جو حالت بیان کی جاتی ہے وہ اس کی حقیقی صورتحال سے کہیں مختلف ہے ہم اسے دوبارہ قابل استعمال بنا رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے معمول کے مشن سر انجام دینے کے قابل ہو سکے۔ سب میرین گزشتہ سال جون میں سمندر میں سخت زمین سے ٹکرانے کے باعث اسکا اگلا حصہ شدید متاثر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آبدوز کا صرف فائبر گلاس سے بنا بیرونی خول متاثر ہوا ہے۔ حادثے میں آبدوز کو اندرونی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔


Post new comment