لیون پنیٹا کا فوج میں کمی کا اعلان
Fri, 01/27/2012 - 01:26 — shahzad
واشنگٹن :امریکی وزیرِ دفاع نے امریکی بری فوج اور میرین کور میں شامل فوجیوں کی تعداد میں تیرہ فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی کے تحت امریکی فوج میں تقریبا ایک لاکھ ملازمتوں کی کمی کی جائے گی۔ امریکی محکمہ دفاع کو آنے والے دس برس میں چار سو ستاسی ارب ڈالر کی کٹوتی کا سامنا ہے۔ فوج کی تنظیمِ نو کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکہ زمین پر کسی بھی دشمن کو شکست دینے کا صلاحیت برقرار رکھے گا اور خصوصی دستوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ برس کے عرصے کے دوران بانوے ہزار فوجیوں کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا اور کچھ فوجی اڈے مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔


Post new comment