لندن:شام سفارتخانے میں گھسنے والے 5 افراد گرفتار




لندن :لندن میں شام کی ایمبیسی میں احتجاج کے بعد گھسنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تقریباً 150 مظاہرین بل گریو سکوائر میں واقع سفارت خانے کی عمارت کے باہر جمع ہوئے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ رات دو بجے کے قریب احتجاج کے بعد نقص امن کے تحت گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مناسب حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔  یہ مظاہرہ شام کے مرکزی شہر حمص میں خواتین اور بچوں سمیت دو سو سترہ شام کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل عام کے بعد کیا گیا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.