لانگ گن رجسٹری بل ایوان نمائندگان سے منظور




اوٹاوا۔ حکومت نے ایوان نمائندگان سے لمبی نالی والی پرانی بندوقوں کی رجسٹریشن کے خاتمے کا بل منظور کروا لیا۔ بل کی مخالفت جماعت نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے دو اراکین پارلیمان نے بھی پارٹی فیصلے سے بغاوت کرتے ہوئے حکومت بل کے حق میں ووٹ دئیے۔ تھنڈر بے سپریئر نارتھ سے این ڈی پی کیممبر بروس ہائر اور تھنڈر بے رینی ریور سے این ڈی پی کے ممبر جان رافٹرے نے بل کے حق میں ووٹ دئے۔ بل سی انیس ایک سو تیس کے مقابلے میں ایک سو انسٹھ ووٹوں سے پاس کروایا گیا۔ اب بل دوبارہ سینٹ بھیجا جائے جہاں گا جہاں کمیٹی بل کا جائزہ لے گی اور سینٹ سے منظور کے بعد بل کو قانون کا درجہ حاصل ہوجائے گا اور اس بل کی منظوری کے بعد لمبی نالی کی پرانی بندقیں رکھنے والوں کیلئے اس کی رجسٹریشن رکھنا ضروری نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ این ڈی پی کے مذکورہ دونوں امیدواروں نے نومبر میں بھی پارٹی فیصلے سے بغاوت کرتے ہوئے بل کے حق میں ووٹ دیا تھا جس پر پارٹی کے قائمقام سربراہ نکول ٹرمل نے انہیں پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ دوبارہ حکومتی جماعت کے بل کوووٹ دینے پر ٹرمل  نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.