قاہرہ: پولیس اسٹیشن پر حملہ، کئی ملزمان فرار




 قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پولیس اسٹیشن کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگا دی اور زیر حراست افراد کو چھڑا کر لے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی قاہرہ میں ایک پولیس سٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور وہاں موجود زیر حراست افراد کو چھڑا لیا۔ مسلح افراد نے جاتے ہوئے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ اس واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زیر حراست افراد کو فٹبال میچ میں ہنگاموں کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.