فیسوں میں اضافے کیخلاف سینکڑوں طلباء کا مظاہرہ




کیو بیک۔ یونیورسٹیز اور کالجز کی فیسوں میں متوقع اضافے کیخلاف ہزاروں طلباء سڑکوں پر نکل آئے۔ طلباء کے مطابق وہ حکومت کی جانب سے آئندہ پانچ سالوں میں فیسوں میں دوگنا اضافہ کئے جانے کے فیصلے سے مایوس ہیں۔ طلباء نے کہا کہ تعلیم بنیادی حق ہے اور فیسوں میں اضافے سے بہت سے طلباء کیلئے تعلیم جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ فیسیں بائیس سو ڈالرز سے بڑھا کر اڑتیس سو ڈالرز تک کی جائیں گی لیکن اس کے باوجود کیو بیک میں فیسیں کم ہیں۔ کینیڈا کی باقی ریاستوں اور صوبوں کی نسبت کیوبیک میں فیسیں اضافہ کئے جانے کے بعد بھی ان سے کم ہوں گی اس لئے اس پر احتجاج کی کوئی وجہ نہیں۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے طلباء کو آنسو گیس کے شیل پھینک کر منشتر کیا۔ گزشتہ روز بھی طلباء کے مظاہرے میں پولیس نے سینتیس افراد کو گرفتار کیا تھا اور واپسی عدالت میں پیش ہونے کی شرط پر چھوڑ دیا تھا۔ ان طلباء پر پولیس سے جھڑپ کا الزام عائد کیا گیا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.