فوج میں بیس ہزار نوکریوں کی کمی کی جائیگی




  برطانیہ کے آرمی چیف جنرل پیٹروال نے کہا ہے کہ برطانوی فوج میں نوکریوں کی کمی کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے 2018 ء تک بیس ہزار نوکریوں میں کمی کی جائے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل پیٹروال نے برطانوی انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2020 ء تک فوج میں نوکریوں کی کمی کرنے کے منصوبے کی تکمیل اب 2018 ء تک کرنی ہوگی جس کے مطابق بیس ہزار نوکریوں کی کمی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ پر عمل بلاشبہ ایک مشکل مرحلہ اور ایک چیلنج ہے۔  ان کاکہنا تھا کہ اتحادی حکومت 2018 ء تک بیس ہزار نوکریوں کی کمی پر عمل چاہتی ہے تاکہ بعد مین سپاہیوں کو نوکریوں سے نکلنے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.