فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کا سبب بنتی ہے، رپورٹ




 شکاگو: فضائی آلودگی بھی دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں اضافہ کر دیتی ہے۔ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور پیرس کارڈیو ویسکولر ریسرچ سینٹر کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آلودہ ماحول میں سانس لینے سے بھی دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ سائنس لینے سے کاربن مونوآکسائیڈ، نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور چھوٹے چھوٹے ذرات جسم میں داخل ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور شریانوں میں مادوں کے جم جانے سے ان میں سختی آجاتی ہے جو دل کے لئے خطرے کا باعث بنتی ہے۔ تاہم تمباکو نوشی اور بلند فشار خون سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ آلودگی سے پاک ماحول ہی شہریوں کی صحت مند زندگی کا ضامن ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.