فرحان کی ڈان ٹو برلن فلم فیسٹول میں شامل
Sat, 02/04/2012 - 13:44 — waseem
برلن: ڈائریکٹر فرحان اختر کی فلم ڈان ٹو کو برلن فلم فیسٹول میں شامل کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ڈائریکٹر فرحان اختر نے نئی دہلی میں قائم جرمنی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ جہاں جرمن سفارت کار نے ان کی فلم ڈان ٹو کو برلن فلم فیسٹول میں شامل کرنے کی خوش خبری سنائی۔ نئی دہلی میں جرمن سفارت کار نے ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرفرحان نے فلم بنانے کے دوران اپنے تجربات کو شیئر کیا اور بیرون ملک اس کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔ فرحان اختر کے ساتھ اس تقریب میں کنگ خان اور پریانکا چوپڑا بھی موجود تھے۔ تھرل سے بھرپور اس فلم کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے سولہ فروری کو جرمنی، روس، ترکی، چین اور کوریا میں پیش کی جائے گی۔ برلن فلم فیسٹول کا آغاز نو فروری کو ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ مشہور فلمیں سوفیا چوائس اور آوٹ آف افریقہ بھی پیش کی جائیں گی۔


Post new comment