عیدمیلا النبیۖ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
Sun, 02/05/2012 - 07:15 — niyar
اسلام آباد: آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں جشن عید میلاد النبی ۖ پورے مذہبی جوش و خروش اور نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ دن بھر محافل نعت منعقد کی جائیں گی اور میلاد النبیۖ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ اہم سرکاری عمارات، شہروں، قصبوں ،گلیوں ،بازاروں ،محلوں اور گزرگاہوں کو سجایا گیا ہے ۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی میلاد جلوس و محافل منعقد ہونگی۔ مختلف مذہبی و دینی اور سیاسی جماعتوں نے 12 ربیع الاوّل تحفظ ناموسِ رسالت کے طور پر منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کی صورت میں اسلام آباد کے جلوس کا آغاز جامع مسجد الرضاء سے ہوگا۔ موسم صاف ہونے کی صورت میں اسلام آباد کے تمام جلوس پولیس گرائونڈ مرکز جی سیون اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ پولیس گرائونڈ مرکز جی سیون میں ایک تاریخ ساز میلادِ مصطفی کانفرنس منعقد ہوگی جس کی صدارت عالمی مبلغِ اسلام حضرت خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جان سجادہ نشین مرشد آباد شریف پشاور کریں گے۔ جبکہ قائد ایوان سینٹ سینیٹر سید نیئر حسین بخاری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔


Post new comment