صومالیہ میں امریکی ڈرون گر کر تباہ
Sat, 02/04/2012 - 16:51 — farooq
موغا دیشو : امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ صومالیہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غی ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈرون طیارہ دارالحکومت موغا دیشو میں واقعہ بادادو مہاجر کیمپ کے قریب گر کر تباہ ہوا کیمپ میں تعینات فوجیوں اور مقیم مہاجرین نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک ڈرون طیارے کو گزشتہ روز کیمپ کے قریب گرتے ہوئے دیکھا صومالوی حکومت کے اہلکاروں اور افریقی یونین فورسز نے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے اور اسے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔


Post new comment