صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات
Sun, 02/05/2012 - 00:18 — shahzad
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نے صدر کو بتایا کہ وہ عدلیہ میں اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں گے اور عدالت میں خود پیش ہوں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان 20ویں آئینی ترمیم پر بھی گفتگو کی گئی اور وزیراعظم نے صدر کو آئینی ترمیم پر اپوزیشن کے مطالبات سے آگاہ کیا اور اپنے حالیہ دورہ ڈیووس میں مختلف عالمی رہنماؤں اور بزنس مینوں سے ہونے والی ملاقاتوں بارے بھی آگاہ کیا۔


Post new comment