صدر اوبامہ نے گانا گا کر سب کو حیران کر دیا
Wed, 02/22/2012 - 14:51 — fazal.masood
واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاوس میں ہونے والی ایک تقریب میں گانا گا کر سب کوحیران کر دیا۔ امریکی گلوکاروں کے اعزاز میں سجائی گئی محفل میں صدر اوباما نے سوئٹ ہوم شکاگو کی کئی لائنیں گنگنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاوس میں ہونے والی ایک تقریب میں گانا گا کر سب کو متاثرکر دیا۔ امریکی گلوکاروں کے اعزازمیں سجائی گئی محفل میں صدر اوباما نے سوئٹ ہوم شکاگو کی کئی لائنیں گنگنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر مشیل اوباما نے بھی اپنے شوہر کی گائیکی کا بھرپور لطف اٹھایا۔ گانے کے دوران اوباما کا ساتھ مشہور گلوکار بی بی کنگ نے دیا۔ اس خصوصی محفل موسیقی میں بڈی گائے، مائیک جیگر، گیری کلارک اور دیگر مقبول گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔


Post new comment