شہزادہ ولیم فالک لینڈ جزائر پہنچ گئے
Fri, 02/03/2012 - 13:18 — fazal.masood
لندن: برطانوی شہزادہ ولیم چھ ہفتوں کی تعیناتی کے سلسلے میں شاہی فضائیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ فالک لینڈ جزائر پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتیس سالہ برطانوی شہزادہ ولیم کو متنازعہ جنوبی بحر الکاہل آرچی پیلاگو کو معمول کے مطابق شاہی فضائیہ کے سرچ اور ریسکیو پائلٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں شہزادہ ولیم چار رکنی عملہ کے ہمراہ فالک لینڈ کے جزائر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چھ ہفتوں تک معمول کی آپریشنل خدمات سرانجام دینگے۔


Post new comment