شمالی کوریا کی جنوبی کوریا سے مذاکرات کیلئے کڑی شرائط
Fri, 02/03/2012 - 12:19 — waseem
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے کڑی شرائط عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے قومی دفاعی کمیشن کے سینئر عہدیدار ری سن کو ان نے اپنے ایک انٹرویو میں جنوبی کوریا کو واضح پیغام دیا کہ اگر وہ مذاکرات کے لیے مخلص ہے تو اسے ہماری شرائط پر عمل کرنا ہوگا سب سے پہلے یہ کہ وہ آنجہانی رہنما کم جانگ ال کا احترام نہ کرنے پر ان کی قوم سے معافی مانگے اور دو ہزار دس میں ہونے والے حملوں بارے پیانگ یانگ پر بلا وجہ تنقید بند کرے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مذاکرات سے قبل جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں کو بند کرنا ہوگا چونکہ یہ جنگ کی تیاری کا حصہ ہے اس طرح کے اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نوعیت تبدیل نہیں ہوسکتی۔


Post new comment