سینیٹ الیکشن: ق لیگ کا 11 نشستوں کا مطالبہ
Sun, 02/05/2012 - 00:14 — shahzad
اسلام آباد:سینٹ الیکشن کے لئے مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں' پیپلزپارٹی ق لیگ کو 7 نشستیں دینے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے پاکستان مسلم لیگ ق نے 11 سیٹیں مانگی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی 7 نشستیں دینے پر آمادہ ہے۔ مسلم لیگ ق نے وفاق سے 1'پنجاب سے 3 ' بلوچستان سے 5اور سندھ اور خیبر پختونخوا سے ایک ایک نشست مانگی۔ سینٹ الیکشن کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے حتمی فیصلہ پیر کو دونوں جماعتوں کی قیادت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے اسلام آباد سے وسیم سجاد' پنجاب سے مشاہد حسین سید ' کامل علی آغا' مصطفی ملک جبکہ سندھ سے حلیم عادل شیخ کے لئے سینٹ نشست مانگی ہیں۔


Post new comment