سکائوٹس کینیڈا کے چیف کمشنر کا اعتراف
Fri, 02/17/2012 - 07:57 — shahzad
اوٹاوا۔ سکائوٹس کینیڈا کے چیف کمشنر نے ہٹ دھرمی چھوڑتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ عشروں میں جنسی زیادتوں کے تمام الزامات بارے ادارے نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا۔ یہ انکشاف انہوں نے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کیا۔ سٹیو کینٹ سے سوال کیا گیا تھا کہ ایسا معلوم ہوا ہے کہ جنسی زیادتی کے متعدد کیسز بارے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ تین ماہ پہلے کینٹ نے ویڈیو ویب سائٹ یو ٹیوب پر اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ ادارہ جنسی زیادتی کے الزامات بارے کیسز پر پولیس سے مشاورت کرتا ہے اور ہمارے خیال میں ہم نے ادارے کی پالیسی کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ وہ غلط تھی۔ میرا مئوقف تبدیل ہوچکا ہے ایسے کچھ کیسز تھے جنہیں متعلقہ محکموں کے علم میں نہیں لایا گیا جو انتہائی پریشان کن بات ہے۔ میں نے اپنے سٹاف کو آگاہ کیا تھا کہ اونٹاریو صوبائی پولیس کو تمام معلومات بارے بتایا جائے۔ حقیقت میں سکائوٹس کینیڈا کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر جان پیٹیفر نے تفصیلی ٹیلی فونک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سکائوٹس کی جانب سے پولیس کے جانے کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو ستتر کے دورانیے میں ایسے کیسز کے بارے میں چیزیں مختلف تھیں۔ اس وقت عموما لیڈر سے کہا جاتا تھا کہ وہ مقامی سطح پر ایسے واقعات کا جائزہ لیں اور اگر ضروری سمجھیں تو کارروائی کریں۔ مذکورہ ٹی وی چینل نے گزشتہ سال اکتوبر میں انکشاف کیا تھا کہ سکائوٹس کینیڈا نے زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کیساتھ عدالت سے باہر معاہدے کئے جو گزشتہ سالوں میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئے۔ دسمبر میں ادارے کی جانب سے سابقہ ادوار میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے سکائوٹس سے معذرت کی تھی۔ اس وقت یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ایسے واقعات کی تین سو پچاس فائلیں تھی جو پولیس کے حوالے نہیں کی گئیں۔


Post new comment