سابق ترک فوجی جنرل پر فرد جرم عائد




استنبول: سابق ترک فوجی جنرل پر حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق آرمی چیف آف جنرل سٹاف جنرل الکرباس بگ پر الزام ہے کہ وہ حکومت کا تختہ الٹانے کی سازش میں شامل تھے ان کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی یہ درخواست استنبول کرائم کورٹ میں اس وقت دائر کی گئی تھی جب دوہزار دو میں طیب اردگان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، الیکشن کے دوران فوج اور حکومت کے درمیان شدید کشیدگی تھی اور کچھ فوجی جرنیلوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ طیب اردگان کی حکومت کے خلاف بغاوت کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.