سائنس فکشن فلم کرونیکل امریکہ میں ریلیز
Sat, 02/04/2012 - 13:08 — waseem
نیویارک: ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم کرونیکل ہفتہ کو امریکا بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔ پندرہ ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی فلم کرونیکل نے برطانیہ میں دھوم مچادی۔ جس کے بعد اب یہ فلم امریکا بھر میں ریلیز ہوگئی۔ فلم میں ایک لڑکے کی شرارتوں کے ساتھ تلاش اور جستجو دکھائی ہے۔ دنیا کو تباہی کے دہانے لے جانے والی جدید ٹیکنالوجی کیسے استعمال ہوتی ہے اوراس کے کیا اثرات ہیں۔ یہی کشمکش اس لڑکے میں چل رہی ہوتی ہے۔ فلم کرونیکل اسی نام سے منسوب کتاب پرمبنی ہے۔


Post new comment