زمین کے گرد مدار میں چکر لگانے کے پچاس سال پورے




کولمبس:زمین کے گرد مدار میں چکر لگانے والے پہلے امریکی خلاء باز جان گلن نے کہا ہے کہ 50 سال قبل زمین کے گرد مدار میں چکر ان کی زندگی کا یادگار دن تھا۔ 90 سالہ جان گلن نے اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ اس مشن کے لئے انہوں نے اور ان کی ٹیم نے دو سال تک بھرپور محنت سے کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور ان کے ساتھیوں کے آپس میں بھرپور تعاون کی وجہ سے اس جہاز کو فرینڈ شپ سیون کا نام دیا گیا تھا۔ گلن کا کہنا ہے کہ 20 فروری 1962ء کو امریکی خلائی تحقیق کی بنیاد ڈالنے والے اس مشن کے باعث امریکہ اور روس کے درمیان خلائی برتری کی دوڑ میں شدت آ گئی تھی۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.