رنبیر کپور کا ممبئی کے ہسپتال میں آپریشن




ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان  ہیرو رنبیر کپور کا ممبئی کے بیچ کینڈی ہسپتال میں گلٹی نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔ بالی ووڈ کے فلمی مرکز ممبئی کے سب سے مہنگے ہسپتال میں مقامی ڈاکٹر نے رنبیر کپور کی کمر سے گلٹی نکالی۔ رنبیر کپور کے قریبی دوست نے اس آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معمولی نوعیت کا آپریشن تھا۔ مقامی اخبار ممبئی مرر کے مطابق اداکار کو سرجری کے فوری بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ رنبیر کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے انھیں اپنی شوٹنگ مکمل کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری طرف بیچ کینڈی ہسپتال کی انتظامیہ نے رنبیر کے ہسپتال میں علاج کروانے کی تصدیق کی ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.