دوران میچ خود کو ہتھکڑی لگا کر میچ رکوا دیا




لندن : برطانیہ میں فٹ بال میچ کے دوران ایک شخص نے گول پوسٹ کے ساتھ خود کو ہتھکڑی لگا کر میچ رکوا دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے یہ کاروائی ایک نجی ائیر لائن کے خلاف احتجاجا کی جہا ں بطورِ ائیر ہوسٹس خدمات سر انجام دینے والی اس کی بیٹی کو ملازمت سے جبرا نکال دیا گیا تھا۔ اس فٹ بال میچ کو دیکھنے کیلئے اس ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹیو بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے  جن کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اس شخص نے گول پوسٹ کے ساتھ خود کو ہتھکڑی لگا کر نا صرف میچ رکوا دیا بلکہ اپنا پیغام بھی پہنچانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر میچ میں خلل ڈالنے والے اس شخص کی ہتھکڑی کو کھول کر اسے حراست میں لے لیا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.