دنیا صومالیہ کے عوام کی مدد کرے، ولیم ہیگ




نیروبی:برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے جنگ زدہ ملک کے تاریخی دورے کے بعد کہا کہ صومالیہ میں بحران کے خاتمے اور وہاں دہشت گردی اور قذاقی سے نمٹنے کا موقع حاصل ہے۔ انہوں نے کہا مجھے قوی امید ہے کہ دنیا کے لئے یہ موقع ہے کہ وہ صومالیہ کے عوام جس بہتر مستقبل کے مستحق ہیں اس ضمن میں ان کی مدد کرے۔ولیم ہیگ پہلے برطانوی وزیر خارجہ ہیں جنہوں  نے دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ افراتفری کے شکار اس ملک کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ میں حال ہی میں حاصل کی جانے والی سیاسی اور سکیورٹی کی کامیابیوں کا مطلب ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے اور طویل المیعاد وسیع تر استحکام کی بنیاد رکھنے کا تاریخی موقع حاصل ہے۔برطانیہ ان خدشات کی بنیاد پر کہ برطانوی باشندے موغا دیشو میں مغرب کی حمایت یافتہ کمزور حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے برسرپیکار القاعدہ سے وابستہ شہاب کے باغیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔صومالیہ کو برطانیہ کی سکیورٹی کیلئے براہ راست خطرہ تصور کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں متعدد غیر ملکی جنگجوئوں نے جن میں سے بعض ڈانسپورا سے صومالیہ کے باشندے ہیں سخت گیر تنظیم شہاب کی ملک کا کنٹرول سنبھالنے اور وہاں اسلامی نظام نافذ کرنے کی بے دریغ کارروائیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔وسطی اور شمالی صومالیہ میں قذاقوں نے جہاز رانی کو درہم برہم کر رکھا ہے اور وہاں برطانوی اور دوسرے غیر ملکیوں کو تاوان کی غرض سے یرغمال بناتے رہتے ہیں۔ولیم ہیگ نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی اور قذاقی کے قلع قمع کیلئے انتہائی موثر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سکیورٹی اور برطانوی باشندوں سمیت عوام کی جانوں کو لاحق سنگین خطرہ ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.