دنیا سے امداد نہیں تجارت کیلئے کہا ہے، صدر زرداری
Fri, 01/27/2012 - 18:07 — waheed.murad
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری سے کہتے ہیں کہ ہمیں ایڈ نہ دیں بلکہ ہم سے ٹریڈ کریں۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مچھلی دینے کی بجائے مچھلی پکڑنے کا کانٹا چاہئے۔ نوجوان اپنا کاروبار شروع کریں تاکہ معیشت ترقی کرے۔ صدر نے کہا کہ پانچ سال حکومت کرنے دیا گیا تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے، مختلف ممالک کے ساتھ اپنی کرنسی میں تجارت کرنے کی بات کی لیکن اسٹیٹ بینک کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔


Post new comment