درجہ حرارت منفی 9، لیول3 کی وارننگ جاری




 لندن  برطانیہ میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے لیول 3 کی وارننگ جاری کردی ۔ برطانیہ کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 9 سینٹی گریڈ ہونے کے بعد برطانوی محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی شدید سردی کی وارننگ جاری کردی اور کہا ہے کہ سردی کی صورتحال پورے ہفتے جاری رہے گی۔ لیول 3 وارننگ پورے انگلینڈ کے لئے جاری کی گئی ہے اور لیول 3 کی وارننگ کے تحت دل کے مریض اور عمر رسیدہ افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ سردی کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے جس سے دل کے دورے اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس کے علاوہ سانس کے امراض اور نزلہ زکام کی شکایت بھی بڑھ سکتی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لہر جمعے کو بھی جاری رہے گی اور ہفتے سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.