دبئی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر




دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی اور کوئی بھی بلے باز انگلش بالرز کے سامنے نہیں ٹھہر سکا اور ننانوے رنز پر ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اسد شفیق پینتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دبئی میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں کپتان مصباح الحق کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ جب بلے بازوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ابتدائی سات وکٹ صرف چوالیس رنز پر چلی گئیں۔ اینڈرسن نے توفیق عمر کو صفر پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سٹیورٹ براڈ نے اپنی تباہ کن بالنگ کے باعث چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان مصباح الحق ایک رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ تیرہ ، یونس خان چار، اظہر علی ایک، عدنان اکمل چھ اور عبدالرحمن ایک رن بنا سکے۔ انگلینڈ کی طرف سے براڈ نے چار، اینڈریسن نے تین، پنیسر نے دو اور سوان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.