دبئی ٹیسٹ: انگلینڈ 141رنز بنا کر آؤٹ
Sat, 02/04/2012 - 12:15 — waseem
دبئی: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور ننانوے رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈریو اسٹراس سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے چھپن رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن نے پانچ اور سعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف بیالیس رنز کی برتری حاصل کی ہے۔


Post new comment