دبئی ٹیسٹ: اظہر علی کی شاندار سنچری
Sun, 02/05/2012 - 15:37 — fazal.masood
دبئی: دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی دوسری سنچری ہے۔ اس قبل انہوں نے سری لنکا کے خلاف اسی گرئوانڈ میں سنچری اسکور کی تھی۔ اظہر علی نے دو ہزار دس میں آسٹریلیا کے لارڈز ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں آج پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز دو سو بائیس رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی، مجموعی اسکور میں سینتیس رنز کے اضافے کے بعد یونس خان ایک سو ستائیس رنز بنا کر کرس براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں دو سو سولہ رنز کا اضافہ کیا۔ اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کر لی۔


Post new comment