جیسیکا، رونی مستقبل کی کامیاب اداکارائیں قرار




نیویارک: ہالی ووڈ اداکارہ جیسیکا چیسٹین اور رونی مارا کو مستقبل کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار کر دیا گیا۔ میگزین اینٹی فیئر نے انڈسٹری کے مستقبل کے بڑے ستاروں کی نشاندہی کی روایت انیس سو پچانوے میں شروع کی تھی۔ اس وقت رسالے نے نکول کڈمین، جولیئن مور اور کینتھ پالترو کو مستقبل کے ستارے قرار دیا تھا۔ دو ہزار بارہ کے شمارے میں وینٹی فیئر کے پہلے صفحے پر مارا۔ جیسیکا کے ساتھ جینفر لارینس  اور دیگر آٹھ اداکاراؤں کی تصاویر ہیں۔ میگزین کی فیچر ایڈیٹر جین سارکن نے پہلے صفحے کے چھ ستاروں کا انتخاب کیا جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ دو ہزار بارہ میں بڑی کامیابی حاصل کرینگے۔ الزبتھ اولسن، شیلین وڈلی، پولاپٹین، ایڈیپرو، برٹ مارلنگ اور برطانوی اداکارائیں فلیسٹی جونز اور للی کولنس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ جین سارکن کا کہنا ہے کہ یہ تمام اداکارائیں انتہائی باصلاحیت ہیں اور ان میں سے کچھ پہلے ہی بہت اہم رول ادا کر چکی ہیں۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.